نیازی نفسیاتی کیس کبھی قوم سے خطاب کا بھوت سواراور کبھی100دن کا پروگرام دیتے ہیں‘پرویز ملک

پانچ سالوںمیں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا نہ کرنے اورقوم کو سبز باغ دکھانیوالوں کا فیصلہ عوام کرینگے‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 22 مئی 2018 16:33

نیازی نفسیاتی کیس کبھی قوم سے خطاب کا بھوت سواراور کبھی100دن کا پروگرام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر عمران نذیر سید نے کہا ہے کہ نیازی خان ایک نفسیاتی کیس ہے جس کے دماغ پر صرف وزارت اعظمیٰ ہی سوار ہے کبھی قوم سے خطاب کا بھوت سوار ہوتا ہے کبھی100دن کا پروگرام دیتے ہیں،100دن کی باتیں کرنے والے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں،ہم نے تعلیم، صحت، زراعت،انفراسٹرکچر،تعلیمی وظائف، بلاسود قرضے اور دیگر فلاحی پروگراموں یہ سب کچھ کر کے دکھایا ہے۔

100دن کی بات کرنے والوں نے 5سالوں میں کے پی کے کا بیڑہ غرق کردیا، کے پی کے اور پاکستان کے لئے بجلی پیدا کرنے کے دعویداروں نے گزشتہ پانچ سالوںمیں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔ عوام سبز باغ دکھانے والوں کا خود فیصلہ کریںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،ڈپٹی میئر میاں طارق، نذیر خان سواتی، سمیر امجد،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،علی عمران چوہدری علی عدنان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے۔

متعلقہ عنوان :