ورلڈ کپ سے قبل نامور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا کی عمرہ کی ادائیگی ،ْ ویڈیو مداحوں سے شیئر کر دی

منگل 22 مئی 2018 16:44

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) فرانس کی فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم شریف میں کھڑا دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔

پال پوگبا نے کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشاء اللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔25 سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ بنیادی طور پر سینٹرل مڈفیڈ میں کھیلتے ہیں تاہم انہیں اٹیکنگ مڈ فیلڈ، ڈیفنس مڈ فیلڈ اور ڈیپ لائنگ پلے کے طور پر بھی کھلایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :