
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ، آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا
ذیشان مہتاب
بدھ 17 ستمبر 2025
13:06

(جاری ہے)
پاکستان نے متنازع امپائر کے خلاف آئی سی سی کی انکوائری کو بھی ایک رسمی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ انکوائری کے لیے تمام پہلوؤں کا نہ جائزہ لیا گیا نہ متعلقہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تر تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور میچ ریفری کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس امپائر کو پاکستانی میچز سے ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ، آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
-
مسعود جان ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں نیپال کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے
-
برازیلین فٹبال کلب بوٹا فگو کو بڑا دھچکا، گول کیپر نیٹو انجری کے باعث باقی سیزن سے باہر
-
ریٹائرمنٹ کے بعد سیڑھیاں چڑھنے پربھی سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے
-
سلمان علی آغا بھارت کیخلاف میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں، مشورے ملنے لگے
-
ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا‘ پی سی بی
-
نیدرلینڈز کے فاسٹ بولرویوین کنگما پر آئی سی سی کی پابندی عائد
-
بھارتی جنگی جنون، اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں لگادیں
-
سیاسی گفتگو کی گئی ،سوریا کمار کی پریس کانفرنس پرایکشن ہونا چاہیے، رمیزراجہ
-
پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا
-
ایشیا کپ میں یو اے ای کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.