Live Updates

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 19 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

بدھ 17 ستمبر 2025 13:24

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا، یہ میچ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان پاکستان کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں خواتین ٹیموں کے درمیان یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے کولمبو میں شروع ہوگا جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔دونوں خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، صدف شمس، رامین شمیم، عمیمہ سہیل، نتالیہ پرویز، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو لورا وولوارٹ کریں گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات