غزہ میں فلسطینیوں کی سرعام نسل کشی؛اسرائیل کا یورپ سے تحقیقات کی حمایت پر تحفظات کا اظہار

منگل 22 مئی 2018 16:58

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ذریعے فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے 118 فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی حمایت پر اسرائیل نے سخت احتجاج کر اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسرائیلی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں تعینات یورپی ملکوں سپین،سلوینیا اور بیلجیئم کے سفیروں کو طلب کیا اور غزہ میں مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی حمایت پر ان سے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 3روز قبل جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں غزہ کی مشرقی سرحد پر وطن واپسی کیلئے احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی جس پر اسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔