رنبیر کپور انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کی تشہیر کے لئے ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

منگل مئی 16:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ کی تشہیر کے لئے ٹی وی شو ’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے ‘‘ کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور 27مئی کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ ((آئی پی ایل)) کے فائنل کے سلسلے میںپہلی بارٹی وی شو’’کرکٹ فائنل پارٹی تو بنتی ہے ‘‘ کی میزبانی کریں گے جس کے پرومو کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے جس کیلئے رنبیر کپور کو تقریبا ً ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے گا، شو میں رنبیر کپور بھی شو میں اپنی فلم ’’سنجو‘‘ کی تشہیر بھی کریں گے جبکہ اداکار سلمان خان،،، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3‘‘ اور اداکارہ کرینہ کپور خان اور سونم کپور فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ کی تشہیر کے لئے شرکت کریں گے اور انہوں نے اپنے حصے کی عکسبندی مکمل کرا لی ہے۔