جموںو کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کی بھارتی فوجیوں کی افطار پارٹی میں شرکت سے انکارپر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی مذمت

منگل 22 مئی 2018 18:38

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںو کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے ضلع شوپیان کے علاقے درد کالی پورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے افطار کے وقت لوگوں پر اندھادھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کارروائی سے ایک بار پھر واضح ہو گیاہے کہ بھارت کو کشمیری عوام سے نہیں بلکہ کشمیر کی زمین سے دلچسپی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ علاقے کے عوام نے بھارتی قابض فوجیوں کی افطار پارٹی کو رد کر کے ایک مثال قائم کی ہے اور واضح کیاہے کہ کشمیری عوام کو محض سطحی یا نمائشی اقدامات سے مائل نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے اس واقعے کو بھارت کیلئے نوشتہ دیوارقراردیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو یہ بات تسلیم کرلینی چاہئے کہ جب تک کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا وہ اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔

فوجی فائرنگ کے نتیجے میںزخمی بچیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے فریڈم پارٹی ترجمان نے کہا کہ افطار پارٹی میں شرکت سے انکار کے جرم میں خواتین کواندھادھند فائرنگ انتہائی افسوسنا ک ہے۔