ضلع جہلم کے تینوں مراکز خریداری گندم پر ابتک باردانہ کیلئے 234 درخواستیں وصول

تمام کسانوں کو باردانہ جاری کیا جا چکا

منگل 22 مئی 2018 20:01

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) ضلع جہلم کے تینوں مراکز خریداری گندم پر ابتک باردانہ کیلئے 234 درخواستیں وصول جبکہ تمام کسانوں کو باردانہ جاری کیا جا چکا ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میرٹ پر باردانہ کا اجراء کا کام آخری مراحل میں، ضلع بھر میں گندم کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن )ر( عبدالستار عیسانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عبدلغفار قیصرانی کے ہمراہ جہلم جادہ کے مقام پر مرکز گندم خرید اری کا اچانک دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کونٹرولر زین الابدین، اسسٹنٹ فوڈ کونٹرولر، اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستارعیسانی نے مرکز خریداری گندم کے انچارج کو ہدایت کی کہ حکومت پالیسی کے مطابق باردانہ کے اجراء کیلئے ہر درخواست دہندہ کو وصولی کی رسید ضروری جاری کریں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران تمام مرکز پر کسانوں کے بیٹھنے کیلئے کرسی یا چارپائیوں، سایہ، پانی،پنکھوں کا انتظام یقینی بنایا گیا۔ڈی پی او حافظ عبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات جاری ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے ضلع بھر کے لئے 1752 میٹرک ٹن گندم کے اہداف کو مکمل کیا جا رہا ہے اور گندم خریداری کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا مقصد کسانوں کو انکی فصل کا بہترین معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانا ہے ۔