
رمضان المبارک،ضلعی انتظامیہ پشاور کا گران فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، مزید 91 گرانفروش گرفتار
منگل 22 مئی 2018 20:03
(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے یونیورسٹی روڈ، تہکال اور ورسک روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے 18 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے زریاب کالونی، فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ کنڈی نے اُرمڑ، پھندو چوک، بد ھ بیر اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 11 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے جی ٹی روڈ اور چمکنی کے علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 9 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ن گرفتار گرانفروشوں میں قصائی ، سبزی و پھل فروش، مرغی فروش، جنرل سٹور مالکان ، دودھ فروش اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران افطار ی کے اوقات میںبھی بازاروں میں موجود رہتے ہیں اور اکثران کی افطاری بازاروں میں ہی رمضان سہولت مراکز پر ہوتی ہیں۔ افسران کے افطاری کے اوقات میں بازاروں میں موجود ہونے کی وجہ سے عوام کو اشیاء خوردنوش سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کی جا رہی ہیں۔ آج عوام نے رمضان سہولت مراکز میں بھی گرانفروشوں کے خلاف شکایات درج کیں جن پر موقع پر کاروائی کی گئی۔ آج ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 پر درجنوں شکایات پر متعلقہ علاقہ مجسٹریٹس نے کاروائیاں کیں۔ ڈپٹی کمشنرپشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کو گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خریداری کے وقت دکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ادائیگی کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن 1052 یا قریبی رمضان سہولت مرکز پر شکایت درج کریں۔ آپ کی شکایت پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.