پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم میں مزاکرات طے پا گئے

سرگودھا کے تمام نجی تعلیمی اداری24 مئی تک کھلے رہیں گے

منگل 22 مئی 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پرائیویٹ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم میں مزاکرات طے پا گئے سرگودھا کے تمام نجی تعلیمی اداری24 مئی تک کھلے رہیں گے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاںکا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداے بند ہو گئے مگر سرگودھا کے بیشتر تعلیمی اداے معمول کے مطابق اوپن رہے حکومت پنجاب نے چھٹیوں کے ایام میں کھلے رہنے والے اداروں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے بھی احکامات دیئے تھے ،جس کے بعد بھی سرگودھا میں محکمہ تعلیم حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولز اور محکمہ تعلیم کے درمیان مزاکرات طے پا گئے ہیں کہ 24 مئی تک تمام ادارے کھلے رہیں گے اس کے بعد کھلے رہنے والے اداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، جبکہ پرائیویٹ سکولز کا کہنا ہے کہ ان کے سکول 8 جون تک کھلے رہیں گے اس کے بعد ہی وہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :