
پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی شکست دینے کیلئے زبردست منصوبہ تیار کر لیا
لارڈز ٹیسٹ ،قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل سے انگلینڈ کو قابو کرنے کا منصوبہ بنا لیا، تمام 20وکٹیں حاصل کرنے کی خاطر ہم 5بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انگلینڈ میں اچھی تیاری کی ، پریکٹس میچز کے علاوہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا ، تیاریوں کو انگلینڈ کے خلاف بڑے میچز میں بروئے کار لائیں گے،اظہر علی
منگل 22 مئی 2018 21:02

(جاری ہے)
اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں انگلینڈ میں اچھی خاصی تیاری کی ہے، چند پریکٹس میچز کے علاوہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا ہے، یہ ہمارے لیے اچھا گیم ثابت ہوا، ہمیں امید ہے کہ ان تیاریوں کو انگلینڈ کے خلاف بڑے میچز میں بروئے کار لائیں گے۔
سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کے بارے میں اظہر علی کا کہنا ہے کہ واقعی یہ ذمہ داری ہے لیکن چونکہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اس لیے ہر کسی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اس بات کو یقینی بناں گا کہ میں اپنا حصہ ڈالوں، ٹیم کو ایک اچھی بنیاد فراہم کروں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہم اسکور بورڈ پر خاطر خواہ رنز سجائیں جس سے ہمارے بولرز کو مدد مل سکے۔اوپنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، جب بھی آپ یہاں آتے ہیں آپ کیلیے کنڈیشنز چیلنجنگ ہی ہوتی ہے، انگلش بولنگ اٹیک بھی کافی اچھا ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ ایک بڑا چیلنج ہمارے سامنے موجود ہے لیکن ہم نے بھی اپنی پوری تیاری کرلی ہے، یہ ہر ایک کیلیے بڑا موقع ہے، خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کیلیے کہ وہ جتنا اچھا کھیلیں گے آگے ان کیلیے سفر آسان ہوجائے گا۔اظہرعلی نے تصدیق کی کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان پانچ رکنی اٹیک کے ساتھ میدان سنبھالے گا، ان کا کہنا تھاکہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے اور تمام 20 وکٹیں اڑانے کے خواہاں ہیں، اسی وجہ سے ہم پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، امید ہے کہ یہ ٹیم ہمارے لیے اچھا پرفارم کرے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اینڈی پائی کرافٹ بھارتی ٹیم کیلئے فکس ریفری ہیں : رمیز راجہ
-
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
-
جعلی فٹبال ٹیم، انسانی سمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
-
صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
-
ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے : سلمان علی آغا
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.