عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، چوہدری سلطان حیدر

منگل 22 مئی 2018 22:34

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری سلطان حیدر علی نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہمدردی کا ثبوت چکوال کے عوام آنے والے الیکشن میں دینگے اور مخالفین کو مسلم لیگ کی مقبولیت کا اندازہ اس وقت دوبارہ ہو جائے گا جب الیکشن کا بگل بجے گا ، چوہدری سلطان حیدر علی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کا ووٹر چکوال سے کامیابی کی روایات برقرار رکھنے کیلئے بے تاب ہے اور اپنی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ شریف خاندان کی قیادت میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 2013ء کی تاریخ شاندار طریقے سے دوبارہ دوہرائیں گے ۔