پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں

ناقص آئل، کاسمیٹکس کلرز کے استعمال,مِس لیبلنگ پر معروف فوڈز کا سوئٹس ،ڈیری اور پیزا پروڈکشن یونٹس سر بمہر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر گلبرگ میں2معروف ریسٹورنٹس سیل،40کو وارننگ نوٹسز جاری ناقص انتظامات پربھاری جرمانے،221کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک کو تلف

منگل 22 مئی 2018 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پرگورمے فوڈ ز کا سویٹس ،ڈیری اور پیزا سیکشن اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 2 ریسٹورنٹ کو سیل کر دیے،ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کئے گئے۔رمضان بازروں میں سٹالز کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل سبزیاں اور غیر معیار بوتلیںتلف کر دی گئیں ۔

متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئی بھوبتیاں چوک ڈیفنس روڈ پر واقع گورمے فوڈز سوئٹس اینڈ پیزا سیکشن اور سندر اسٹیٹ میں گورمے فوڈز ڈیری سیکشن کو صفائی کے ناقص انتظامات ، مس لیبلنگ کرنے ،ریکارڈ کی عدم موجودگی ،زائدلمعیاد اشیاء،کاسمیٹکس رنگ ، ناقص آئل کااستعمال کرنے اور تاریخ اجراہ اور انتہا کی عدم موجودگی پر سر بمہر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گلبرگ میں موجود ٹائی پائی اور ٹیسکنی ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ،ناقص آئل استعمال کرنے، ریکارڈ اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پرریسٹورنٹس کو سیل کر دیاگیا۔ مزید برآں گلبرگ میں نائرا نوسٹرا ریسٹورنٹ کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور حشرات کی بہتات پر35,000 کاجرمانہ عائد کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران 221کلو گلے سڑے پھل سبزیاں90 لیٹر غیر معیاری بوتلیں اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک کو تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 40فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :