مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخاب کی یقینی فاتح جماعت ہے،علی اکبر گجر

منگل 22 مئی 2018 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو تارے نظر آنے شروع ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

بہت جلد پارتی چھوڑ کر جانے والوں کو اپنی غلطی کی سنگینی کا احساس ہوجائے گا کیوں کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام نے متفقہ فیصلہ قائد میاں محمد نواز شریف کے حق میں سنا دیا ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات کی یقینی فاتح جماعت بن کر سامنے آئے گی اور میاں محمد نواز شریف ہی اگلی حکومت میں وزیر اعظم ہونگے