گرانفروشوں اور مصنو عی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

منگل 22 مئی 2018 23:51

گوجرانوالہ۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قائم رمضان بازاروں میں عوام الناس کو حکومتی پالیسی کے مطابق سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا رمضان بازاروں کی طرف رحجان بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے اس امر کا اظہا ر کیا کہ حکومتی سبسڈی کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچا ئے جائیں گے اور اس ضمن میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

گرانفروشوں اور مصنو عی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف بلا رو رعائت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گندم خریداری مرکز پی آر سنٹر نمبر1 ۔ رمضان بازار کھیالی اور سبزی منڈی کے اچانک دورہ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر گوجر انوالہ محمد اشفاق خاں بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈی ایس پی پولیس انچارج رمضان بازار کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سی پی او محمد اشفاق خاں نے دورہ کے دوران پھلوں سبزیوں اور دالوں کی کوالٹی اور اوزان کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کبھی غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، انہو ں نے سبزی منڈی میں آلو پیاز اور دیگر پھلوں و سبزیوںکی نیلامی کابھی جائزہ لیا، قبل ازیں انہوں نے گندم خریداری مرکز پی آر سنٹر نمبر 1 کا اچانک دورہ کیا اور گندم خریداری سکیم 2018-19 کے لئے مقررہ ٹارگٹ بارے استفسار کیا ۔

اس موقع پر انچارج پی آر سنٹر نے ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر کو بتایاکہ امسال اس سنٹر کیلئے 3700.400 میٹرک ٹن گندم کاہدف مقرر کیاگیاہے باردانہ کے حصول کیلئے 546 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے سکروٹنی کے بعد32 درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ گندم خریداری کے لئے 69 ہزار632 تھیلے باردانہ جاری کیا جا چکا ہی52 ہزار870 پی پی بیگ زمینداروں سے گندم خریدی جا چکی ہے آئندہ دو تین دنوں میں گندم کامقررکردہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :