پنجاب بھرمیں768ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاںبحق872زخمی

بدھ 23 مئی 2018 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی768مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں492افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں373افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 399ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز134مسافراور473پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت231متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل872متاثرین میں719مرد اور153خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں134فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور499افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ239زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں624موٹر سائیکلز،101آٹو رکشے،62موٹر کاریں،6مسافربسیں،35وین،36ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔