
عوام کی پارٹی میں جوق در جوق شمولیت پشتونخوامیپ کے منتخب نمائندوں کی دن رات بلا امتیاز خدمت کانتیجہ ہے، عبید اللہ جان بابت
بدھ 23 مئی 2018 21:53
(جاری ہے)
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جو وعدے عوام سے کیئے تھے وہ بتدریج پورے کرکے دکھائیں اور عوام کے بہت سارے بنیادی انسانی ضروریات کو حلقہ پی بی5میں کافی حد تک پوری کی جاچکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے مخلوط حکومت کا حصہ ہوکر گزشتہ ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں پی بی 5میں بلاامتیاز رنگ ونسل وعلاقہ تمام کلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے حلقے میں 25سکولوں کے لیے پہلے مرحلے میں زمین خریدی گئی جس پر شاندار بلڈنگ تعمیر کئے گئے اور آج ان نئے تعمیر شدہ سکولوں میں کم وبیش آٹھ ہزار طلباء وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ علمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے اسی طرح عوام کے علاج ومعالجے کے سہولت کے لیے 12بیسک ہیلتھ یونٹ بنائے گئے اور ان میں سے چند بی ایچ ایو میں علاج معالجے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی باقی میں بھی صحت کی سہولیات شروع ہوجائینگی۔ اور حلقے کے لیے چار نئے ایمبولینس خریدے گئے جو مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دینگے اسی طرح علاقے میں 50کے قریب نئے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل تک پہنچ گئے اور اب علاقے میں بڑی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے دو ڈیم بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ حلقے میں مختلف علاقوں میں سڑکیں نالیوں کی پختگی کا کام جاری ہے اور چالو باوڑی سے سبی روڈ تک مشرقی بائی پاس کوDual Carriageway(دورایہ روڈ)پر کام جاری ہے اسی طرح مشرقی بائی پاس قادری آباد سے خلجی کالونی ،غوث آباد ،موسیٰ کالونی اور لوڑ کاریز کے لیے علاقے کے لیے نیا لنک روڈ مکمل ہوا اور مسلم اتحاد کالونی سیلابی نالے کو مکمل طور پر پختہ کرنے اورنالے کے دونوں طرف سڑک کی تعمیر کام بھی مکمل ہوچکا اور اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس ،پروٹیکشن وال اور دوسرے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںبجٹ کے پہلے دوسال میں ہزاروں طلباء وطالبات،سپورٹس کلبزاور لاچار اور غریب مریضوں میں کرڑوں روپے فنڈز صاف اورشفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے ہیں اسی طرح مختلف ادیبوں،شاعروں کی کم وبیش 10ہزار کتابیں چھاپ دی گئی ہے اس کے علاوہ بجلی کے نئے سکیما ت ٹرانسفارمز ، کھمبوں کی تنصیب کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خزانے کے ایک ایک پیسے کا حساب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے لوٹ مار کرپشن کمیشن کا ایسا بازار گرم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور انہوں نے حلقے کے عوام کیلئے کوئی ترقیاتی کام پائے تکمیل تک نہیںپہنچایا ہے یہی وجہ تھی کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام نے انہیں بدترین شکست سے دوچار کیا ۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 5 سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.