ایٹمی دھماکوں کی 20ویں سالگرہ،سابق وزیراعظم نواز شریف اہم خطاب کریں گے

تقریب کے انتظامات کی ذمہ داری سینیٹر مشاہد حسین سید کو سونپ دی گئی،جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ تقریب کے انعقاد کیلئے مشاورت کرلی

بدھ 23 مئی 2018 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایٹمی دھماکوں کے 20سال مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) میں ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اہم خطاب کریں گے، تقریب کے انتظامات کی ذمہ داری نواز شریف نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو سونپ دی ہے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ تقریب کے انعقاد کیلئے مشاورت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں 28مئی کو سہ پہر 3 بجے ایٹمی دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، جس سے مرکزی خطاب مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کریں گے۔(اح+ط س)