کوئٹہ، حلقہ حد بندیوں سے متعلق دائردرخواست کی سماعت ، الیکشن کمیشن پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری

بدھ 23 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل بینچ نے پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی ، رکن قومی اسمبلی کمال خان بنگلزئی ،رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ طارق مگسی ،سابق سینیٹر سیف اللہ مگسی ،سیاسی رہنماء نصیر احمد شاہوانی ،اسلم مگسی ودیگر کی جانب سے اپنے حلقہ انتخاب کی حد بندیوں سے متعلق دائردرخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ،صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پرمتعلقہ حکام کو طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز متفرق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر درخواست گزاران اور ان کے وکلاء بینچ کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران عدالت نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر متفرق آئینی درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبائی الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل ودیگر حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرلیاہے بعدازاں متفرق درخواستوں کی سماعت کو28مئی تک کیلئے ملتوی کردیا۔