متحدہ مجلس عمل صوبے میں آئندہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، صدر متحدہ مجلس عمل پشاور

جمعرات 24 مئی 2018 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل صوبے میں آئندہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔بے رحم احتساب کے بغیر ملک کا مقدرنہیں سنواراجاسکتا۔ ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر ان کو صحیح اور شفاف طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا۔

کرپٹ حکمرانوں کے ٹولے کی لوٹ مار اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ملک میں مسائل کے انبارلگے ہیں۔رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کردی۔وہ رہائش گاہ منصف اللہ گھڑی عطاء محمد میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔افطار پارٹی سے امیر جماعت اسلامی این اے 28 افتخار خان ، منصف اللہ خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

صابرحسین اعوان نے افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ الحمدللہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ہمارے لوگوں نے پارلیمان میں بھی اور پارلیمان کے باہر بھی عوام کی فلاح وبہبودکا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ہمارے پاس بے داغ، محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام مسائل کو حل کر کے ترقی کے راہ پرگامزن کرے گی ۔