پنجاب یونیورسٹی آئی بی اے کے طلباء کا اعزاز

جمعہ 25 مئی 2018 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے دو طالبعلموں کو امریکہ کے گلوبل انڈرگرایجوایٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان کے فال سمسٹر2018 کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی بی اے کے ساتویں سمیسٹر کے طالبعلم سید ارتضیٰ حیدر بخاری اور طالبہ حاجرہ جاوید یونائیٹیڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس کی جانب سے فنڈ کئے گئے اس پروگرام میں اگست 2018 میں میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔

امریکہ کا گلوبل یو گریڈ پروگرام پاکستان اور امریکہ کے عوام میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اس سکالرشپ کے تحت پاکستانی طلباء کو موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں امریکہ میں ایک سمسٹر کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور اپنے تجربات میں اضافہ کر سکیں۔ پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے اس شاندار کامیابی پر دونوں طالبعلموں کو مبارکباد دی ہے۔