مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہئے، حاجی غلام احمد بلور

جمعہ 25 مئی 2018 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہئے جس کیلئے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ دونوں اطراف سے تین، تین آپشن لے کر بیٹھ جائیں، مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا لیکن استصواب رائے کا حق کشمیریوں کو دیئے بغیر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب صرف نواز شریف اور اس کی فیملی کا نہیں بلکہ بلاامتیاز ہونا چاہئے۔