ْ کوئٹہ، متحدہ مجلس عمل نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کتاب کے لئے درخواست جمع کرادی

ایک انتخابی نشان اور جھنڈے تلے انتخابات میں حصہ لے کر سیکولرقوتوں کا بھرپورمقابلہ کریں گئے،مولانانوراللہ صدر ایم ایم اے مولانافضل الرحمن 4جون کواسلامی منشورکااعلان کریں گے،صدر متحدہ مجلس عمل بلوچستان

جمعہ 25 مئی 2018 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صدرمولانانوراللہ،مولاناعبدالحق ہاشمی،مولاناعبدالرزاق خارانی،علامہ اکبرحسین زاہدی،مولانامحمدعباس قادری،مولاناہدایت الرحمن بلوچ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، زاہداختربلوچ،حافظ محمدابراہیم لہڑی اورسکندرشاہ نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اورایم ایم اے کے دیگرقائدین نے ملکرالیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کتاب کے لئے درخواست جمع کرادی انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ایک انتخابی نشان کتاب،ایک جھنڈے تلے انتخابات میں حصہ لے گی اورسیکولرقوتوں کے ساتھ بھرپورمقابلہ کرے گی انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدرمولانافضل الرحمن 4جون کواسلامی منشورکااعلان کریں گے ایم ایم اے کے قائدین رمضان المبارک کے بعدملک بھرمیں بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کریں گے اورکراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی اورایبٹ آبادمیںجون کے آخری اورجولائی کے پہلے ہفتے بڑے بڑے انتخابی جلسے کریں گے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مغربی دباؤپرحکمران قانون سازی اورفیصلے کرتے ہیں اسلامی ملک میں اسلام کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اگراسلامی جماعتیں پارلیمنٹ اورعوام میں نہ ہوتیں توآج ملک کااسلامی تشخص برقرارنہ ہوتابدقسمتی سے یہاں جنس کی تبدیلی کے لئے بھی قانون سازی ہوتی ہے سیکولرعناصرکی راہ میں صرف دینی جماعتیں ہی رکاوٹ ہیں اوردیندارعوام کے لئے اسلامی جماعتیں نعمت خداندی سے کم نہیں ہیں عوام اسلام اورمسلمانوں کے تحفظ کے لئے متحدہ مجلس عمل کوانتخابات میںسپورٹ کریں اورسیکولرقوتوں کومستردکریں دینی مدارس،مساجداوراسلامی شعائرکے تحفظ کے لئے متحدہ مجل عمل پارلیمنٹ کے اندربھرپورکرداراداکریں گے۔