سرگودھا، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کوپی ٹی آئی میں شمیولیت پر انہیں ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری شپ سے ہٹا دیا گیا

ہفتہ مئی 12:40

سرگودھا، رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کوپی ٹی آئی میں شمیولیت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 34 سے خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمیولیت پر انہیں ریڈ کریسنٹ کی سیکرٹری شپ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کا فیصلہ ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف گورنر کے جلاس میں کیا گیا اور ان کہ جگہ نیا سیکرٹری چن لیا گیا۔قبل ازیں شہر میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے لوٹا لوٹی اور لوٹا ٹھا کے بورڈز اور بینرز آویزاں کئے گے اور اب سوشل میڈیا پر ان کے ان بورڈ پر جوتوں کی بارش کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔