سابق صوبائی وزیر کی بنوں کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فرید اللہ شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور شہید کے ورثا ء کو شہید پیکج دیا جائے ،لیاقت شباب

ہفتہ 26 مئی 2018 23:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لیاقت شباب نے بنوں کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر فرید اللہ شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف انتہائی شریف محنتی و دیانتدار آفیسر تھے ، پیپلز پارٹی ان کے سوگواروں کیساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے ،مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے صبر کیلئے دعاگو ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ متعلقہ محکمہ کے صوبائی وزیر اور محکمہ کے سینئر افسران کی طرف سے شہید کے سوگواران کیساتھ اس المناک سانحہ پر سرد مہری پر انتہائی افسوس اور دُکھ کا اظہار کرتا ہوں اور صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور شہید کے ورثا ء کو شہید پیکج دیا جائے ۔