آئندہ کسی کو بھی پاکستان ریلویز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے
ملک میں لڑائی جھگڑا کر کے راستہ بنانے کی کوشش درست طریقہ نہیں خواجہ سعد رفیق کا میو گارڈن میں ریلوے افسران کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب
ہفتہ 26 مئی 2018 23:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بحالی کوئی معجزہ نہیں تھا بلکہ رائٹ مین فاررائٹ جاب کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ادارہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریلوے افسران مستقبل میں ادارے کو آگے لے کر جائیں گے اور ہر برائی کے سامنے مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے سی پیک کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی پیک کے تحت ریلوے کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ریلویز کا شمار جلد دنیا کی بہترین ریلویز میں ہونے لگے گا۔ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریلوے کی بحالی میں کردار ادا کرنے والے افسران کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا جن کی شبانہ روز محنت سے آج ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کیلئے محنت لگن اور کام کرنے والے ملازمین اور افسران پر اعتماد کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آنے والے الیکشن کے نتیجے میں جمہوریت جیت جائے اور قوم کی آئین و قانون کی سربلندی کی خواہش پوری ہو اور تلخیاں نہ بڑھیں کیونکہ اس سے قومیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لڑائی جھگڑا کر کے راستہ بنانے کی کوشش درست طریقہ نہیں جس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.