سرگودھا ، ڈاکٹر لیاقت علی خان کی حمزہ شہباز شریف سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے 16 چیئرمینوں کے ہمراہ ملاقات

اتوار 27 مئی 2018 20:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) ڈاکٹر لیاقت علی خان نے گزشتہ روز حمزہ شہباز شریف سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے 16 چیئرمینوں کے ہمراہ ملاقات کرکے اپنی طاقت شو کردی ہے 16 چیئرمینوں نے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ڈاکٹر لیاقت علی خان کو دینے کی حمایت کردی ہے 22 کُل چیئرمین ہیں جن میں سے 16 ڈاکٹر لیاقت علی خان کیساتھ ہیں اس طرح ڈاکٹر لیاقت علی خان مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ حلقہ این اے 90 سے کس امیدوار کو ٹکٹ جاری کرتی ہے۔