Live Updates

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج ) ہوگی، مریم نواز اپنا بیان قلمبند کروائیں گی

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکرینگے

اتوار 27 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس )کی سماعت (آج )پیر کو ہوگی، مریم نواز اپنا بیان قلمبند کروائیں گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکرینگے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے گزشتہ دوسماعتوں کے دوران بیان ریکارڈ کروایا تاہم 128سوالوں کے جواب مکمل نہیں ہوسکے۔ (آج) کی سماعت کے دوران مریم نواز کا بیان مکمل ہونے کی توقع ہے۔ مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) صفدر اپان بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات