Live Updates

تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ،عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے،عمر فاروق

اتوار 27 مئی 2018 21:21

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ہری پور کے نائب صدر عمر فاروق تنولی نے کہا کہ تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ،عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ،100روزہ منشور کا اعلان عمران خان کی جرات مندانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے جسے پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ،آمدہ انتخابات میں پی کے 42 سمیت صوبائی اور قومی کی سیٹوںپر تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کر کے کامیاب کروائیں گے ،آنے والے دور میں تحریک انصاف پورے ملک میں سے بھاری مینڈیٹ لے کر کلین سویپ کرے گی ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنی مدت انتہائی مہارت اور کامیابی سے پوری کی چار سال کے اقتدار میں گزشتہ کئی برسوں کی گندگی کا صفایا کیا جسے پوری دنیا مانتی ہے تعلیم صحت محکمہ مال پولیس جنگلات و ماحولیات ٹی ایم اے سمیت دیگر اداروں میں کامیاب بہتری لائی اس کے علاوہ ہری پور سمیت ہزارہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ فراہم کر کے تعمیر وترقی کے میدان میں تاریخی ریکارڈ قائم کیا جو کہ قوم کے سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی قائد عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات