کوئٹہ، عام انتخابات کا اعلان خوش آئند اقدام ہے، میر علی مدد جتک

پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر بلوچستان سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گئی اور صوبہ کی احساس محرومی ختم کرکے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گی ، صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی

اتوار 27 مئی 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان خوش آئند اقدام ہے پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر بلوچستان سے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے اور صوبہ کی احساس محرومی ختم کرکے یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کر دیا اور انتخابی مہم کی تیاری کے لئے کارکنان میدان عمل میں نکلیں کیونکہ جمہوری عمل سے ہی ہم شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مرکز اور بلوچستان میں قوم پرستوں نے تباہی اور برادری کے سوا کچھ نہیں بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار یہاں کے قوم پرست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام نہیں کیا اور عوام کو مایوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بہت بڑا قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت ہی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو عوام نے مسترد کردیا اور عام انتخابات میں پیپلزپارٹی وفاق اور چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومتیں بنائے گی ۔