جامعہ کراچی، ایم ایڈ (مارننگ)اورایم ایڈ فرسٹ، سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 28 مئی 2018 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ)اورایم ایڈ فرسٹ،سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ ) کے امتحانات میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کی انیلا بنت اصغر علی سیٹ نمبر92040 نے 1017 نمبر کے ساتھ پہلی ،فاطمیہ کالج کی موناالشمیم بنت شمیم عزیزی سیٹ نمبر92211 نی978 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ مادرِ ملت کالج آف ایجوکیشن کی مصباح کاظمی بنت عامر حسین شاہ سیٹ نمبر92190 نے 961 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 257 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو اے ون گریڈ، 190 طلبہ کو اے گریڈ ،57 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 97.67 فیصد رہا۔ایم ایڈ فرسٹ ایئر (ایوننگ پروگرام )کے امتحانات میں 45 طلبہ شریک ہوئے،43 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 95.56 فیصد رہا۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) کے امتحانات میں 63 طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو اے ون گریڈ،41 طلبہ کو اے گریڈجبکہ18 طلبہ کوبی گریڈمیں کامیاب قراردیاگیا۔ کامیاب طلبہ کاتناسب 100 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :