کوئٹہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے درج کرلیا ،قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل

پیر 28 مئی 2018 21:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے درج کرلیاگیاہے جس میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرکی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار بشیر شاہ اور عبدالرشید شہید ہوئے تھے جس کے فوراًً بعد ایگل فورس نے فوراًً کارروائی کرتے ہوئے 2حملہ آوروں کو ماردیا تھا جن کی لاشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی تھی دوسری جانب سرکی روڈ واقعہ میں جاںبحق ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں بشیر شاہ اورعبدالرشید پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس میں انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔