بھارت اور افغانستان کا فاٹا اور گلگت میں نیا کھیل کھیلنے کا فیصلہ

بھارت اور افغانستان میں اسرائیلی کمانڈوز کی موجودگی کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مئی 2018 12:35

بھارت اور افغانستان کا فاٹا اور گلگت میں نیا کھیل کھیلنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 مئی 2018ء) : بھارت اور افغانستان نے مل کر گلگت بلتستان اور فاٹا میں نیا کھیل کھیلنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت گلگت بلستان کو اور افغانستان فاٹا کے کچھ علاقوں کو اپنا اٹوٹ انگ تصور کرتے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن میں بھارتی و افغان سفارتکار مل کر پاکستان کے خلاف مہم شروع کرنے والے ہیں کہ گلگت بلتستان اور فاٹا میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو چھُپانے کے لیے پاکستان طاقت کا استعمال کرکے متنازعہ علاقوں کو آئینی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی اور افغان سفارتکاروں کے موقف کو تقویت دینے کے لیے اندرون خانہ ایک پاکستانی گروپ بھی سرگرم ہے۔ ایک تحقیقاتی ادارے کے ماہر تاجیند رنجیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت اور افغانستان کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں ملکوں کو پاکستان کی کچھ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ہمداردیاں بھی حاصل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان جماعتوں نے فاٹا بل کی کھُل کر مخالفت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروفسیر حامد خان کا کہنا ہے کہ 2019ء میں بھارت میں  بھی لوک سبھا کے الیکشن ہونے والے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی افغانستان کی سر زمین استعمال کر کےپاکستانی الیکشن میں اپنی ہم نواز سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں ، لہٰذا پاکستانی فورسز کو چاہئیے کہ وہ سرحدی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ابھی سے شروع کر دیں۔ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہا اس وقت بھارت اور افغانستان میں اسرائیلی کمانڈوز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو پاکستان کی فورسز کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آ سکتی ہے۔