کراچی ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار ،اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

منگل 29 مئی 2018 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ویسٹ انویسٹی گیشن زون ون نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو سگے بھائیوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان نے اورنگی ٹان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ زون ون ذیشان صدیقی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائی ملزم عبدالمالک اور عبداللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے تھانہ اورنگی ٹان اور اقبال مارکیت کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران دو افراد محمد دانیال اور منظر حسین کو قتل کیا تھا ۔ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں اور ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ملزمان سے دوران تفتش مزید انکشافات توقع ہیں ۔