چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹسز پر یکم جون سے لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے

منگل 29 مئی 2018 22:43

چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹسز پر یکم جون سے لاہور رجسٹری میں سماعت ..
لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عوامی مفاد اور از خود نوٹسز پر یکم جون سے لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گی. چیف جسٹس پاکستان کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تین جون تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایم نوعیت کے مقدمات پر سماعت کریں گی.

بنچ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں. سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ریلوے میں خسارے، جعلی پولیس مقابلے، پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے معاملات سے متعلق سماعت کرے گا. چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں ، اسپتالوں کی حالت ًزار ، اسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ بچی اور صحافی کے قتل پر ازخود نوٹسز سماعت بھی ہوگی. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عام شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر بھی کارروائی کریں گے۔