Live Updates

یوم تکبیر اس بات کا کھلا ثبوت ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،انجم عقیل خان

نوازشریف نے ملک کے دفاع کوناقابل تسخیر بنادیا ہے اور آج کسی کو ہمت نہیں کہ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے،سابق رکن قومی اسمبلی

منگل 29 مئی 2018 23:18

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)اسلام آبادکے سنیئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہاہے کہ یوم تکبیرکی 20ویں سالگرہ کے موقع پراپنے بیان میں کہاکہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے ،جس دن قائد میاں نوازشریف نے کسی قسم کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر قومی سالمیت اور ملکی وقار کے تحفظ کا فیصلہ کیااور کامیاب سات ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کومسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا،یوم تکبیر اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،آج پوری قوم سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں بعد پاکستان پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالے سے بڑادبائو تھا،دھمکیاں دی گئیں ،کروڑوں اربوں ڈالروں کی پیشکشیں ہوئیں لیکن قائد میاں نوازشریف نے پاکستان کے وقار کا پرچم سربلند کرنیکا فیصلہ کرچکے تھے اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے اور اس موقع پر انہوں نے جس جرات ایمانی کا مظاہرہ کیااس کی بدولت تاقیامت ان کا نام تاریخ اسلام کے اوراق میں زندہ رہے گااور آج کسی کو ہمت نہیںکہ وہ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے سائنسدانوں کی خدمات کو بھی سراہا جن کی شبانہ روز محنت نے پاکستان کو دفاعی طورپر مضبو تربنادیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے دوررس اقدامات کی وجہ سے ملک معاشی طورپر مضبوط ٹریک پر آچکاہے جبکہ عوام نے اگر پھر موقع دیا تو قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

مسلم لیگی رہنماانجم عقیل خان نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک مسلمہ حقیقت ہے اس کے بغیر ملکی سیاست ادھوری ہے،حقائق سے آنکھیں چرانے سے حقائق چھپ نہیں جائیں گے،نادیدہ قوتوں کو ملک کی خاطرحقائق کو تسلیم کرنے ہونگے،جمہوریت کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اورآصف زرداری کے گٹھ جوڑ نے انکے چہرے بے نقاب کردئیے ہیں،عمران خان کے آئے روز کے جھوٹ اور یوٹرن سے عوام آگاہ ہوچکے ہیں جبکہ آصف زرداری کی لوٹ گھسوٹ سے کون واقف نہیں،تمام ترمخالفتوںکے باوجودپاکستان مسلم لیگ(ن) ملک بھرسے آئندہ انتخابات میںکامیابی حاصل کرے گی ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیاسی مخالفین کا صفایاہوجائے گا اور پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں پاکستان مسلم لیگکی حکومت گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات