قومی سلامتی کمیٹی کی بھارتی قابض افواج کے معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد،

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت حکومت کی طرف سے فاٹا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ،پاکستان امن واستحکام کے لئے سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا، اجلاس کے شرکا ء کے عزم

منگل 29 مئی 2018 23:27

قومی سلامتی کمیٹی  کی بھارتی قابض افواج کے معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میںبھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد،فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی ، حکومت کی طرف سے فاٹا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ،پاکستان امن واستحکام کے لئے سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا ۔

منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادی کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

حکومت کی طرف سے فاٹا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجلاس کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی ۔ نئی ویزہ پالیسی کا مقصد پاکستان کو سیاحوں اور صنعتکاروں کے لئے پرکشش ملک بنانا ہے ۔ پاکستان آمد پر ویزہ کی سہولت شروع کرنے کی بھی منظودی دی گئی ۔ اجلاس میں عالمی اور علاقائی حالات کے پاکستان پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان امن واستحکام کے لئے سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا ۔