Live Updates

ہمارا الیکشن سیاست سے دور رہ کر ہم نے بڑا قومی جرم کیا ہے، امیر بھنبھرو

عوام سندھ کو تباہ کرنے والے وڈیروں، بھوتاروں اور وفاقی پارٹیوں کو ووٹ دینے کے بجائے قوم پرستوں کو ووٹ دیکر ان کو اسمبلیوں تک پہنچائے ،چیئرمین سندھ نیشنل پارٹی

منگل 29 مئی 2018 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ہمارا الیکشن سیاست سے دور رہ کر ہم نے بڑا قومی جرم کیا ہے، الیکشن میں سندھ کا عوام سندھ کو تباہ کرنے والے وڈیروں، بھوتاروں اور وفاقی پارٹیوں کو ووٹ دینے کے بجائے قومپرستوں کو ووٹ دیکر ان کو اسمبلیوں تک پہنچائے۔

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ ملک کی 70سالا تاریخ میں قومپرستوں کو الیکشن میں حصہ نہیں لیکر نہ صرف سندھ دشمن وفاقی پارٹیوں کو طول دیا ہے جس کی وجہ سے سندھ موئن جو دڑو سے بھیانک عکس پیش کر رہی ہے۔ الیکشن میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے سندھ کے قومپرست سندھیوں کے مجرم ہیں، سندھ کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کا حل عوامی نمائندہ بننے سے ہے اور وہ سندھ دوست جماعتوں کی کامیابی سے ہی ہے۔

(جاری ہے)

امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہا کہ نا صرف وفاقی پارٹیوں نے سندھ سے زیادتی کی ہے بلکہ اسٹیبلشمینٹ بھی چھوٹے صوبوے سے ابھی تک سوتیلی ماں والا رویہ رکھا ہوا ہے۔ اور اسٹیبلشمینٹ صرف ان سیاستدانوں کو قومی رہنما سمجھتی ہے جو پنجاب کے مفادات کا حلف اٹھاتے ہیں۔ چاہے وہ نواز شریف ہو یا عمران خان۔ بدقسمتی سے سندھ کے عوام پر پیپلز پارٹی کے وڈیرے قابض ہیں۔

سندھ کے عوام کو سندھ کی قسمت کی تبدیلی کے لئے بیدار ہونا پڑیگا اور اس تبدیلی کا اظہار سندھ کے عوام کو ووٹ کے ذریعے ہی کرنا ہے۔ سندھ کو اس وقت جتنی سندھ دوست جماعتوں کی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی بھی نہی تھی۔ امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ 2018؁ کے انتخابات سندھ دوست جماعتوں اور سندھ دشمن گروہوں کے بیچ میں مقابلے کی الیکشن ثابت ہونی چاہیئے اس کے لئے اس وقت سے ہی قومپرستوں کو صف بندی کرنی چاہیئے۔

خاص طور پر 60 فیصد خاموش ووٹرز کو بیدار کرنے اور یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ تمہاری خاموشی سندھ کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ آپ کا ووٹ کے استعمال سے لاتعلق ہونا غیر دانستہ طور پر سندھ کو نہ صرف وڈیروں کے حوالے کرنا بلکہ دانستہ طور پر سندھ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومپرستوں کو حیدرآباد کو فوکس کرنے کے بجائے کراچی نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص سمیت پوری سندھ میں پورے زور و شور سے حصہ لینا ہوگا۔ قومپرست جماعتوں کا اقتدار میں آنا ملکی مفاد میں ہے۔ سندھ کی بقا، سلامتی اور سندھ کے وسیع تر مفادات کے لئے سندھ نیشنل پارٹی کی میزبانی میں سندھ کے تما م قومپرستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی دعوت دے رہی ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات