ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعما ل ہے، ایس ایس پی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی

منگل 29 مئی 2018 23:33

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان میں سالانہ پندرہ ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعما ل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹر وے پولیس جمیل ہاشمی نے بول ایف ایم 88اور ٹی وی چکوال کے پروگرام ،،آمنا سامنا،، میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس کے انسپکٹر سید عمران عباس اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جمیل ہاشمی نے مزید بتا یا کہ ڈرائیور حضرات اپنی نیند کا پورا خیال رکھیں اور اگر ڈرائیونگ کے دوران غنودگی محسوس کریں تو فورا گاڑی کو سڑک کنارے کھڑی کر کے خوب منہ ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ تازہ دم ہو جائیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ ہم ایک دوسرے کو راستہ دیں گے تو کبھی بھی ٹریفک بلاک نہیں ہو گی لیکن جلد بازی میںہم نہ صرف اپنا راستہ بند کر تے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی مصیبت میں ڈال دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی موٹر وے پولیس نے بتایا کہ نصاب میں ٹریفک قوانین کے مضمون کو شامل کرنے سے حادثات کے روک تھام میں پہت مدد ملے گی۔