لاہور ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عوامی مفاد اور از خود نوٹس پر یکم جون سے لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تین جون تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے

منگل 29 مئی 2018 23:36

لاہور ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار عوامی مفاد اور از خود نوٹس پر یکم جون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عوامی مفاد اور از خود نوٹس پر یکم جون سے لاہور رجسٹری میں سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تین جون تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایم نوعیت کے مقدمات پر سماعت کریں گے۔

بنچ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی ریلوے میں خسارے، جعلی پولیس مقابلے، پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے معاملات سے متعلق سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں ، ہسپتالوں کی حالت ًزار ، ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ بچی اور صحافی کے قتل پر ازخود نوٹس سماعت بھی ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار عام شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر بھی کارروائی کریں گے۔