میرپور میرا میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے والوو مین شدید زخمی

بدھ 30 مئی 2018 15:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) میرپور میرا میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے والوو مین شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق میرا میں پانی نہ دینے کے تنازعہ پر میرپور کے رہائشی دو بھائیوں محسن اور شانی کینٹ بورڈ کے چیئرمین ذوالفقار بھٹو کے بھانجے والوو مین شاہد علی ولد عبدالرشید کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجہ میں شاہد شدید زخمی ہو گیا، شاہد علی طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے زخمی شاہد کی طرف سے محسن اور شانی ولد حمید کے خلاف علت نمبر 450 میں زیر دفعہ 324/34 کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔