2KVڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل کاکام مکمل

بدھ 30 مئی 2018 19:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعطاء اللہ بھٹہ کی خصوصی ہدایت پر کیسکو نے مقررہ مدت سے قبل 220KVگرڈسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی سے 132KVگرڈسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی تک 14کلومیٹرطویل نئی 132KVٹرانسمیشن لائن کے بچھانے کاکام مکمل کرنے کے علاوہ 132KVگرڈسٹیشن کی تعمیربھی مکمل کرلی ہے ۔

جسے باقاعدہ طورپرآپریشنل کرکے اس سے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ ایشائی ترقیاتی بینک (ADB)کے تعاون سے مکمل کرلیا ہے جس پرتقریباً 490ملین روپے لاگت آئی ہے۔یہ منصوبہ کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے مختصر عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایاہے ۔

(جاری ہے)

آپریشنل ہونے کے بعد132KVڈیرہ مرادجمالی گرڈ سٹیشن سے منسلک تمام 11KVفیڈروں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم ہونے ساتھ ساتھ خاطرخواہ ریلیف ملے گا جوکہ ان کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ اِس سے قبل ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوںکو66KVجیکب آباد گرڈسے بجلی فراہم کی جارہی تھی جس کے اوورلوڈہونے کی وجہ سے اکثراوقات صارفین کووولٹیج کی کمی بیشی اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں مشکلات درپیش رہتی تھیں ۔ ڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشن کی تکمیل سے بلاشبہ یہاں کے عوام کاایک دیرینہ مطالبہ پوراہونے کے ساتھ ساتھ اس گرڈسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرو ں کے صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں بھی مددمل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :