محکمہ صحت نے موسم گرماکے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی تدا بیر پر عملد رآمد کی ہدایت کر دی

بدھ 30 مئی 2018 18:57

فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) محکمہ صحت نے موسم گرماکے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض کے پھیلائو کے خطرہ کے پیش نظر عوام الناس کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدائت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں۔ انہوںنے رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نہری پانی میں نہانے سے بھی گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ احتیاط میں ہی زندگی اور صحت ہے ۔

متعلقہ عنوان :