شمالی وزیرستان ، دتہ خیل کے قریب فوجی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث لانس نائیک سمیت پاک فوج دو جوان شہید ،تین زخمی ہو گئے

بدھ 30 مئی 2018 20:32

راولپنڈی ۔۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ دتہ خیل کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے فوجی گاڑی ٹکرانے کے باعث لانس نائیک سمیت پاک فوج دو جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکہ میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔