مجھے سیاست سے کوئی سروکار نہیں ،میرا مقصد صرف عوامی خدمت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے کرنا ہے،خان پرویز خان

بدھ 30 مئی 2018 21:14

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست سے کوئی سروکار نہیں میرا مقصد صرف عوامی خدمت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے کرنا ہے ، منتخب ہونے کے بعد بیروزگاری کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں پی ٹی آئی کے سابقہ حکومت نے عوام سے نام ونہاد تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کے نام پے ووٹ لے کر نوشہرہ کا بیڑا غرق کردیا بیروزگاری کے خاتمے اور نوشہرہ کے مسائل کے حل کی بجائے صرف کرپشن پر توجہ دی اور ان ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جس میں وزیراعلیٰ اور ان کے رشتہ داروں اور خاندان کے ذاتی فوائد تھے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خواہش پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں پر مجھ پر اعتماد کرکے این اے 25 کے نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آکر نوشہرہ کے تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ،این اے 25 میں 50 ہزار بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ مستحق خواتین کو فراہم کی جائیں گے ،عوام فصلی بٹیروں سے ہوشیار رہے اور سبز باغ دکھانے والوں کے نعروں میں نہ آئیں ،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے عوام کی خدمت کیلئے ہمارے حجرے کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام صاف وشفاف قیادت کاانتخاب کریں اور کسی کے سبز باغ دکھانے اور کھوکھلے نعروں میں نہ آئے صاف وشفاف قیادت سے ملک اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس ملک اور خصوصاً نوشہر ہ کے عوام کیلئے صاف وشفاف قیادت کی ضرورت ہے نوشہرہ کے عوام کو چاہیے کہ وہ کسی کے کھوکھلے نعروں میں نہ آئے اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں عوام کو سبز باغ دکھانے کے بعد منتخب سابقہ عوامی نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور صرف کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو فروغ دیاتھا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہم سیاست کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔