مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیادپر آئندہ حکومت بنائے گی،ایم پی اے نگہت سلیم

پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیاہے عوامی فلاح کے کئی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں، بیان

بدھ 30 مئی 2018 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق ایم پی اے نگہت سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیادپر آئندہ حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا۔امن وامان قائم کیا ۔ ترقیاتی منصوبوںکو فروغ دیا او رملک کو دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجوں سے نکالا ۔

قوم مسلم لیگ کاساتھ دے ۔انہوں نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے حوالے سے تاریخ رقم کی ہے ۔ حکومت نے 5برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔پنجاب کے ہر شہر میں حقیقی معنوں میں ترقی نظر آ تی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیاہے ۔

عوامی فلاح کے کئی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہوگئے ہیں ۔ محنت ، دیانتداری ،ایمانداری اور عزم وحوصلے سے ترقی کا سفر طے کیاہے اوریہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) عوام کی عدالت میں سرخروہے۔ عوام دھرنا پارٹی اور ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی خدمت کرنیوالوں میں فرق خوب جانتے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں عوام ایک بار پھر سے مسلم لیگ کو کامیاب کروائیں گے۔