
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم ایکسپورٹ پیکیج میں تین سال توسیع کی منظوری
محدود انسانی وسائل اور استعداد کار کے استحکام کے تناظر میں ایس آر او 1067 (1)/2017 پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
بدھ 30 مئی 2018 21:48

(جاری ہے)
اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے وزیراعظم ایکسپورٹ پیکیج کے اثرات پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ مراعاتی پیکیج سے مالی سال 2018ء میں برآمدات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے جو مسلسل مالی سال 2014ء سے کمی کا شکار تھیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جولائی 2017-18ء کے دوران برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، برآمدات پر مبنی پیداوار میں مسابقت اور مراعاتی سرمایہ کاری کو بہتر بنانے اور پیداوار کر برقرار رکھنے کے تناظر میں ایکسپورٹ مراعاتی پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کمرشل اور مینوفیکچررز برآمد کنندگان کیلئے ڈرا بیک آف لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز (ڈی ایل ٹی ایل) کو انہی قواعد و ضوابط پر آئندہ تین سال کیلئے توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیکیج میں موجودہ اور نئے نان ٹیکسٹائل شعبے شامل ہوں گے اور انہیں کم نرخوں پر ڈی ایل ٹی ایل کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز/کٹس، غیر تربیت یافتہ مزدوروں کے ذریعے سی این جی کٹس کی تبدیلی سے بڑھتے ہوئے حادثات اور سی این جی گاڑیوں کے سلنڈر اور کٹس کی انسپکشن/ٹیسٹنگ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے سی این جی سلنڈر اور کٹس کی درآمد پر پابندی میں نرمی، سی این جی سلنڈر کٹس درآمد کرنے کیلئے مجاز ڈیلروں کو اجازت دینے اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے سون میانی بحریہ فائونڈیشن ایل این جی ٹرمینل پراجیکٹ سے نوابشاہ تک ایل این جی گیسی فیکیشن ٹرمینل کو ملانے کیلئے سٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ کو پائپ لائن تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا، پائپ لائن سے 700 سے 1200 مکعب ملین کیوبک فٹ روزانہ ہائی پریشر ری گیسی فائیڈ لیکو فائیڈ نیچرل گیس منتقل کرنے کی صلاحیت ہو گی جو کہ ملک کے شمالی حصہ کو فراہم کی جائے گی، یہ منصوبہ توانائی بحران سے نمٹنے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی ایل این جی پر زیادہ ٹیکس کم کرنے کیلئے ایل این جی پر مارجن میں ردوبدل کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ کمیٹی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو 150 ملین ڈالر کی سرکاری گارنٹی جاری کرنے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ/سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ فیسیلیٹی دینے کی بھی اجازت دی، اس سے پی ایل ایل کو وسط اور طویل مدتی بنیادوں پر ایل این جی خریداری کی سہولت ملے گی۔ اجلاس میں ملک میں پائنیر صنعتوں کو مراعات دینے کے تناظر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پائنیر انڈسٹری پالیسی کے تحت مراعات کیلئے قانون سازی کا موقع فراہم کرنے کیلئے کسٹم ایکٹ 1969ء کے سیکشن 19، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.