پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر شگفتہ جمانی کی تمام ارکان کو عام انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

آئندہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے شعبہ خواتین ونگ بھرپور مہم چلائے گی، اجلاس میں فیصلہ

بدھ 30 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی نے شعبہ خواتین کی تمام ارکان کو آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شعبہ خواتین سندھ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت شگفتہ جمانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم سازی اور انتخابی مہم کے امور پر بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے شعبہ خواتین ونگ بھرپور مہم چلائے گی۔

اجلاس میں سندھ بھر میں جلد تنظیم سازی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی جانب سے کے گئے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو کامیابی سے مدت پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ سید قائم علی شاہ اور سید مراد علی شاہ کے ادوار میں سندھ میں رکارڈ ترقی ہوئی۔

لوگوں کو روزگار ملا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان قام ہونے سے نہ صرف عوام نے سکھ کی سانس لی بلکہ صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہوا۔ شگفتہ جمانی نے اس امر کا اظھار کیا کہ پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنا پر الیکشن لڑے گی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری مہرین بھٹو، نائب صدر نرگس این ڈی خن اور دیگر عہدیدارن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔