اشیاء خوردو نوش مہنگے داموں 7 گرانفروشوں پر 7000روپے جرمانہ

بدھ 30 مئی 2018 22:08

لالہ موسیٰ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /سپیشل پرائس مجسٹریٹ سعدیہ مہر نے اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر7 گرانفروشوں پر 7000روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے مجموعی طور پر 13مقامات پر ریڈ کیا ، اس دوران گرانفروشی کرنے، ریٹ لسٹیں آویزان نہ کرنے والے دوکانداروں پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :