پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ، قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی ،پارلیمنٹ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا آ پس میں گہرا را بطہ جوڑے گا،

قائمہ کمیٹیاں نگرانی کے عمل سے اداروں کو مستحکم کرتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجھے کام کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو اراکین پہلی مرتبہ پارلمینٹرین بنتے ہیں انھیں اتنے مواقع نہیں ملتے ، پارلیمنٹرین جس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ، بجٹ پاس ہونا ، فنانس بل ،اراکین پارلیمنٹ میں کس طرح علاقائی مسائل کو اٹھاتے ہیں ، قائمہ کمیٹی کی نگرانی کے عمل سے عوام پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے ذریعے آگاہ ہوسکے گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وفاقی وزیر مریم اورنگزیب،سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعا ت و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات و ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے بٹن دبا کر پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا

بدھ 30 مئی 2018 22:26

پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ، قائمہ کمیٹیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ،قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی ، پارلیمنٹ چینل منتخب نمائندوں اور عوام کا آپس میں گہرا رابطہ جوڑے گا، قائمہ کمیٹیاں اداروں کو مستحکم کرتی ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجھے کام کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو اراکین پہلی مرتبہ پارلمینٹرین بنتے ہیں انھیں اتنے مواقع نہیں ملتے ، پارلیمنٹرین جس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ،بجٹ پاس ہونا ،فنانس بل ،اراکین پارلیمنٹ میں کس طرح علاقائی مسائل کو اٹھاتے ہیں ،قائمہ کمیٹی کی نگرانی کے عمل سے عوام پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل سے آگاہ ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پی ٹی وی سینٹر میں پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعا ت و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات و ایم ڈی پی ٹی وی سردار احمد نواز سکھیرا نے بٹن دبا کر پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا منتخب اور بالادست ادارے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کی کارروائی اس چینل براہ راست نشر ہوگی ، پارلیمنٹ کے متعلق پروگرامات سے متعلق مواد پیپس کی مدد سے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی پوری ٹیم کی مشکور ہوں جنہوں نے یہ کام مکمل کیا ، سینٹ اور قومی اسمبلی نے بھی اس حوالے سے بھر پور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں آئی تو پارلیمنٹ کا اصل کام دیکھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجھے کام کرنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں ، جو اراکین پہلی مرتبہ پارلمینٹرین بنتے ہیں انھیں اتنے مواقع نہیں ملتے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین جس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ،بجٹ پاس ہونا ،فنانس بل ،اراکین پارلیمنٹ میں کس طرح علاقائی مسائل کو اٹھاتے ہیں ،قائمہ کمیٹی کی نگرانی کے عمل سے عوام آگاہ ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ چینل پہلے مرحلے کے ساتھ شروع ہورہا ہے ،وقت کے ساتھ ساتھ یہ مکمل پارلیمنٹ چینل بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی اسمبلی کا بھی اس چینل کے حوالے سے کردار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کاوشوں کوپارلیمنٹ چینل پر اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پی ٹی وی کی ٹیم پارلیمنٹ کے کردار کو عوام تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود بہت کامیابیاں حاصل کیں۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ آج ہمارے ایک بہت بڑا دن ہے ،پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کا اجراء جمہوریت کو استحکام بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے پی ٹی وی چل رہا ہے ،عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ ادارہ کیسا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو چلانے کے لئے چیئرمین سینٹ نے سینٹ کی طرف سے اور اور سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی طرف سے حکومت پاکستان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل ایک مکمل چینل ہے جس سے دونوں ایوانوں اور دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کی براہ راست کوریج ہوگی۔